سندھ میں شہری علاقوں کے حقوق کیلئے 26 جولائی سے احتجاجی تحریک :مصطفیٰ کمال
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے۔
کہ سندھ کی موجودہ حکومت گزشتہ 18 سال میں 22 ہزار ارب روپے وفاق سے لینے کے باوجود سندھ کو بالعموم اور کراچی ور حیدرآباد کو بالخصوص بنیادی ضروریات تک مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے ، جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے موجودہ گورننس ماڈل کو یکسر تبدیل کر دیں گے اور اختیارات اور وسائل آئینی طور پر پاکستان کے لوگوں کے دروازے تک پہنچائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں موجود گروپ بندی کو پارٹی کے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ، کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کو ان کے آئینی و قانونی حقوق دلانے کے لیے ہر جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گا ، 26 جولائی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔