سانحہ سیف اللہ جھیل:بیانات قلمبند ،تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ آج کے پی حکومت کو پیش کریگی

 سانحہ سیف اللہ جھیل:بیانات  قلمبند ،تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ  آج کے پی حکومت کو پیش کریگی

سوات (این این آئی)وادی کالام میں سانحہ سیف اللہ جھیل کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی دو رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے سوات میں متعلقہ محکموں، ضلعی افسروں اور دیگرافراد کے بیانات قلمبند کرنے اور جائے حادثہ کا تفصیلی معائنہ مکمل کرنے کے بعد پشاور واپسی اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمد ایاز اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ زبیر احمد شامل تھے ، جنہوں نے کالام میں سیف اللہ جھیل کا دورہ کر کے حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا،کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر سوات، ڈی پی او سوات، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ٹی ایم او بحرین، اسسٹنٹ کمشنر بحرین، دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے ضلعی افسران، بوٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور مختلف افراد کے بیانات قلمبند کیے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر چکی ہے ، جو آج پیر کے روز صوبائی حکومت کو پیش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں