مذاکرات کیلئے مثبت جواب نہ ملا اب احتجاج مختلف ہوگا:بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ 5 اگست کو عمران خان کے قید ناحق کے تین سال پورے ہو جائیں گے ، اس دن کو ہم ایک بڑے ایونٹ کے طور پر منائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس دن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے مختلف تجاویز آئی ہیں ۔ اس دن پورے ملک میں ریلیز کے انعقاد ، احتجاج ، جلسے ، جلوس ، کنونشن اور سیمینار منعقد کرنے کی بہت ساری تجاویز آئی ہیں ۔ تحریک انصاف ان ساری تجاویز اور سفارشات پر ان شاء اللہ اپنی پولیٹیکل پارٹی کی میٹنگ بہت جلد مشاورت کرے گی اور ان ساری تجاویز کی روشنی میں لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔ ہم نے ہر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ، پارلیمان میں آواز اٹھانے کی کوشش کی مگر آواز دبائی گئی ۔ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی تاکہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکلے ، لیکن دوسری طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ۔ اب اس مرتبہ ان شاء اللہ ہم رکیں گے نہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ احتجاج مختلف ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments