امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کی دوسری لہر شروع کر دی

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کی دوسری لہر شروع کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں کی دوسری لہر میں ایران کی ان فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کیلئے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کیلئے ایک انتہائی اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے، اور کارروائی کا مقصد وہاں بحری آمدورفت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے کے آغاز سے ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، فریقین ایک دوسرے کے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہہ دوں کہ بس بہت ہوگیا، اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا اور مذاکرات پر آمادہ نہ ہوئے تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...