پاکستان نے جولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو خرید لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے جولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو خرید لیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو 20 اعشاریہ 69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا اور جولائی میں اب تک خریدا جانے والا یہ مہنگا ترین کارگو ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کارگو 21 سے 22 جولائی کے درمیان مہیا ہوگا، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے گزشتہ روز ایل این جی سپلائی کی بولیاں کھولیں، مجموعی طور پر ایل این جی کارگو کے لیے 2 بولیاں موصول ہوئیں۔ایک عالمی کمپنی نے 20 اعشاریہ 69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم بولی لگائی جبکہ دوسری عالمی کمپنی نے 21 اعشاریہ 37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوکی بولی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments