گیس فیلڈز ایریاز کو کنکشن نہ ملنے پر کمیٹی برہم ،عملدرآمد منصوبہ طلب

گیس فیلڈز ایریاز کو کنکشن نہ ملنے پر کمیٹی برہم ،عملدرآمد منصوبہ طلب

وزارت پٹرولیم ایک ہفتے میں جامع، مرحلہ وار اور قابلِ عمل منصوبہ پیش کرے ،سینیٹ ذیلی کمیٹی سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر کے ذمہ داروں کے تعین کا بھی فیصلہ

  اسلام آباد (سید قیصر شاہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی نے گیس فیلڈز سے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع آبادیوں کو گیس کنکشن کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے احکامات پر دو دہائیوں سے زائد عرصے سے عملدرآمد نہ ہونے پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ پٹرولیم کو ایک ہفتے کے اندر جامع ،مرحلہ وار اور قابل عمل عملدرآمد منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے گیس فراہمی احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر کے ذمہ داروں کے تعین کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کنوینر سینیٹر جام سیف اللہ خان دھاریجو کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کی اصولی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ضلع گھوٹکی کے نشاندہی شدہ علاقوں میں گیس فراہمی کے لیے تقریباً 67 کروڑ روپے درکار ہوں گے ۔ کنوینر نے بتایا کہ ضلع گھوٹکی کے 57 دیہات میں سے 42 گیس فیلڈز سے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع ہیں تاہم 2021 میں منظور ہونے والے متعدد منصوبے تاحال مکمل نہیں ہو سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...