فارم 47 والی جماعت پھرمسترد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر برائے اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فارم 47 والی جماعت کشمیریوں کی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے ، کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ، آئندہ بھی مسترد کرینگے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے سہارے اقتدار پر قابض جماعت کشمیری عوام کے حقوق کی علمبردار بننے کی کوشش کر رہی ہے ، گلگت بلتستان کی طرح ہمارے کشمیری بھائی بھی فارم 47 کی پیداوار جماعت کو مسترد کردینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments