خیبرپختونخوا:مختلف سرکاری محکموں کیلئے 23پارلیمانی سیکرٹریز مقرر

خیبرپختونخوا:مختلف سرکاری محکموں کیلئے 23پارلیمانی سیکرٹریز مقرر

علی شاہ ، آصف ،زبیر خان ، شفیع اللہ ،شرافت علی ،اسحاق ، عبیدالرحمان و دیگر شامل نوٹیفکیشن جاری،پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی کو نئی تقرریوں میں شامل نہیں کیا گیا

پشاور(این این آئی،اے پی پی )حکومت خیبرپختونخوا نے وزیراعلٰی کی منظوری سے 23 پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کر دئیے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی کو نئی تقرریوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کے لیے ارکانِ صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق علی شاہ کو ہا ئوسنگ، عامر فرزند خان کو معدنی ترقی، سلطان روم کو اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، مرتضیٰ خان ترکئی کو زراعت، فتح الملک علی ناصر کو ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر، زر عالم خان کو ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات، محمد ریاض کو کھیل و امورِ نوجوانان، عبد الکبیر خان کو اعلٰی تعلیم، محمد نعیم کو ریونیو اینڈ اسٹیٹ، اعظم خان کو زکوٰۃ وعشر ، آصف خان کو خزانہ، زبیر خان کو آبپاشی، شفیع اﷲ کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، شرافت علی کو مواصلات و تعمیرات، محمد یامین کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، اشفاق احمد کو بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی، رجب علی خان عباسی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم، محبوب شیر کو لائیوسٹاک، شیر علی آفریدی کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات، عبیدالرحمان کو اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، جوہر محمد کو ٹیوٹا، زرشاد خان کو صنعت و تجارت جبکہ زاہد اﷲ خان کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔سیاسی حلقوں کے مطابق نئی تقرریوں میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی کو شامل نہ کیے جانے کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...