پختونخوا حکومت کا ریسکیو آپریشن کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ

 پختونخوا حکومت کا ریسکیو آپریشن کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ

ریسکیو آپریشن کیلئے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، اسکا کیا بنا؟ سپیکر کا وزیر قانون سے سوال

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو آپریشن کیلئے 2ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا  اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے دو ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا جس کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کو بھیج دی ہے ۔اس پر سپیکر اسمبلی نے سوال کیا کہ صوبائی حکومت نے ریسکیو آپریشن کیلئے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، کیا ریسکیو کے لیے ڈرون خریدے گئے ہیں اگر نہیں تو کیوں نہیں خریدے گئے ؟انہوں نے کہا کہ حکومت ہیلی کاپٹر کیوں نہیں خریدتی کیا حکومت کے پاس پیسے نہیں۔ سپیکر نے وزیر قانون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالام میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے آرمی سے رابطہ کرلیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...