پختونخوا اسمبلی:بنوں کی صورتحال پر ہنگامہ، معمول کا ایجنڈا معطل

 پختونخوا اسمبلی:بنوں کی صورتحال پر ہنگامہ، معمول کا ایجنڈا معطل

انٹرنیٹ، موبائل، راستے بند، لوگوں کو لاشوں تک رسائی نہیں دی جا رہی، جے یو آئی امن چا ہئے تو اسلام آباد میں دھرنا دیں، شکیل خان ،حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں بنوں کی امن و امان کی صورتحال پر شدید ہنگامہ آرائی کے بعد معمول کا ایجنڈا معطل کر کے بحث کرائی گئی۔ جے یو آئی (ف) کے رکن عدنان خان نے کہا کہ بنوں میں انٹرنیٹ، موبائل سروس اور راستے بند ہیں، لوگوں کو اپنے عزیزوں کی لاشوں تک رسائی نہیں دی جا رہی جبکہ منتخب نمائندوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلسل آپریشنز کے باوجود دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکا اور حکومت حالات سنبھالنے میں ناکام رہی ہے ۔صوبائی وزیر شکیل خان نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر محض الزام تراشی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، اگر واقعی امن چاہیے تو تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد میں مشترکہ دھرنا دیں تاکہ وفاق امن کے لیے مؤثر اقدامات کرے ۔بحث کے دوران متعدد ارکان نے پولیس اہلکاروں کی شہادتوں، ناکام آپریشنز، امدادی سرگرمیوں کی کمی اور عوامی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان نے بنوں کی صورتحال پر فوری ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے ، سابق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور پائیدار امن کے لئے تمام متعلقہ فریقوں سے مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...