لندن :پاکستانی ہائی کمشنر کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں

  لندن :پاکستانی ہائی کمشنر کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں

آزاد کشمیر ا لیکشن ، دوطر فہ تعلقات خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، مسائل کے حل پر اتفاق فریقین کو مل بیٹھ کر آزاد کشمیر کی صورتحال کا حل تلاش کرنا چا ہئے ، یاسمین قریشی، لارڈ قربان

لندن، اسلام آباد (دنیا رپورٹ ، ایجنسیاں )برطانیہ میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانوی پارلیمنٹ کے کشمیری نژاد ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں لارڈ قربان حسین، یاسمین قریشی اور محمد یاسین شامل تھے ۔ملاقاتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، کشمیر کمیونٹی اور بالخصوص آزاد جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، اس موقع پر 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ قربان حسین نے کہا کہ ہائی کمشنر سے ملاقات تعارفی نوعیت کی تھی جس میں برطانیہ، پاکستان اور آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال زیر بحث آئی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ مسائل کا حل پرامن طریقے سے نکالا جانا چا ہئے۔

لارڈ قربان حسین کا کہنا تھا کہ وہ اور پاکستانی ہائی کمشنر پرامید ہیں کہ آزاد کشمیر میں حالات جلد معمول پر آ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام اپنی مرضی کی حکومت منتخب کریں گے ، جبکہ مسائل کے حل کے لئے فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں بڑے بڑے تنازعات کا حل بات چیت سے ہی نکالا جاتا ہے ،امید ہے کہ یہ معاملات بھی مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائیں گے ۔اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کو مل بیٹھ کر آزاد کشمیر کی صورتحال کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کا پرامن حل سب کے مفاد میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...