پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرول 4.40روپے ،ڈیزل 3.62 روپے لٹر مزید مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد (نامہ نگار، دنیا نیوز)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ کر دیا ہے ، پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر ہو گئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 378 روپے 66 پیسے لٹر ہو گئی ۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...