سندر:آوارہ کتوں کا گلی میں کھیلتے بچوں پر حملہ،شدید زخمی کر دیا،ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)سندر کے علاقہ میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے اے بلاک میں آوارہ کتوں نے گلی میں کھیلتے 2 کمسن بچوں پر حملہ کر دیا، دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔
طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، کتوں کے بچوں پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچے کو کتا گھسیٹ کر لے گیا ،ایک راہگیر نے دونوں کی جان بچائی ،علاقے میں خوف کی فضا ہے ،اہل علاقہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کتوں کو تلف کرنے میں نا کام ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments