اے پی این ایس کا امیرالعظیم کے انتقال پر اظہارِ افسوس
صدر سرمد علی، سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی کی اہلِ خانہ سے تعزیت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )آل پاکستان نیو ز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی ، سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے چیف ایگزیکٹو میسرز فیوچر ویژن لاہور امیر العظیم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ، مرحوم پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ بھی تھے ،سوسائٹی کے عہدیداران نے سوسائٹی کے اراکین کی جانب سے مرحوم کے ساتھیوں اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و صبر عطا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments