5 دنوں میں پٹرول،ڈیزل اوسطاً 54 روپے مہنگا کیا گیا، تیمور جھگڑا
جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے ، محمد زبیر عمر،پریس کانفرنس
اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت میں پٹرول 293 ، ڈیزل 274 روپے لٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے ؟انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے ؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments