لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی 7 ایجنٹ گرفتار، اہم شواہد برآمد
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن لاہور آفس کے باہر چھاپہ مار کر 7 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔
لاہور کے رہائشی گرفتار ملز موں میں وسیم سلیم، عدنان سلیم، عاصم سلیم، عبدالوحید، ندیم کلیم، عمار بھٹی اور بلال سعید شامل ہیں۔ملزم شہریوں سے دستاویزات کی فوری تصدیق کروانے کے نام پر غیر قانونی رقوم بھی وصول کر رہے تھے ،ملزموں کے قبضے سے سٹوڈنٹس کی تعلیم اسناد ، لیپ ٹاپس اور اہم شواہد برآمد کر لئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments