عدالت انمول پنکی کے مقدمات کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر برہم

عدالت انمول پنکی کے مقدمات  کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر برہم

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گارڈن تھانے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے عبوری چالان کو حتمی قرار دے دیا۔

عدالت میں گارڈن تھانے میں درج منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر  کی جانب سے مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت دینے کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو پہلے ہی بہت وقت دیا جاچکا ہے ، مزید مہلت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے دونوں مقدمات کے عبوری چالان کو حتمی قرار دیتے ہوئے مقدمات ٹرائل کے لیے سیشن عدالت بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ مقدمات کے حتمی چالان سیشن عدالت میں پیش کیے جائیں اور مزید تفتیش سے متعلق کارروائی کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کیا جائے ۔ پولیس کے مطابق گارڈن تھانے میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی سمیت شریک ملزمان سہیل، ذیشان، رائیڈ سمیر اور عاقب گرفتار ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی گارڈن تھانے میں درج ہے ۔ عدالت نے دونوں مقدمات کے عبوری چالان حتمی قرار دیتے ہوئے انہیں ٹرائل کے لیے سیشن عدالت منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...