اپیل پر دلائل مکمل

 اپیل پر دلائل مکمل

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور سیشن کورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو عدالت پیش ہوکر بیان قلمبند کروانے کے فیصلے کیخلاف اپیل میں عظمیٰ بخاری کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے۔

 عدالت نے فلک جاوید کے وکیل کو دلائل کیلئے کل طلب کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے عظمیٰ بخاری کی اپیل پر سماعت کی ،عدالت نے عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروانے کا حکم دیا تھا جبکہ عظمیٰ بخاری نے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ،فلک جاوید و دیگر کے خلاف عظمیٰ بخاری نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...