بارشیں‘حکومتی نااہلی سے خطرہ بن سکتی

 بارشیں‘حکومتی نااہلی سے خطرہ بن سکتی

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی سندھ حکومت کی نااہلی سے شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالے گندگی سے بھرے اور شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے ، سندھ حکومت نے بارشوں سے نمٹنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی، نکاسی آب اور ریسکیو انتظامات کیے جائیں تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے ۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کراچی ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا شکار ہوسکتا ہے ، جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہنگامی پلان پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...