حبس،گرمی میں رات کووقفے وقفے سے 1گھنٹے تک لوڈشیڈنگ
رات کو طلب بڑھنے پر اکثر گرڈ سٹیشنز پر جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا سسٹم کو اوور لوڈ ہونے سے بچانے ،تکنیکی خرابیوں پرگھنٹوں بجلی بند رہنا معمول
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )شدید حبس اور گرمی میں لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر،ائیر کنڈیشنرز اور پنکھوں کے استعمال سے سسٹم پر لوڈ بڑھ گیا۔رات کے اوقات میں خاص طور پر اکثر گرڈ سٹیشنز پر جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔سسٹم کو اوور لوڈ ہونے سے بچانے کیلئے مختلف علاقوں میں 30 منٹ سے 1 گھنٹے تک وقفے وقفے سے بجلی بند ہوتی رہی ٹرانسفارمرز کی خرابی اور دیگر تکنیکی خرابیوں پرمتعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔ذرائع کے مطابق لیسکو عملہ کی جانب سے انفرادی شکایات کو نظر انداز کیا جاتا ہے ، لیسکو کی دن کے اوقات میں طلب 3498 میگاواٹ ہے اوراسے طلب سے زائد 3550 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ،شام اور رات کے اوقات میں لیسکو کی طلب 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے ، رات کوطلب بڑھنے پر فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے جبکہ تکنیکی خرابیوں پربھی متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments