شہری کے بینک اکاؤنٹس بلاک، ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ہائیکورٹ طلب
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے شہری عثمان کے بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کے خلاف کیس میں ڈی جی این سی سی آئی اے کو طلب کر لیا۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لین دین کے تنازع کے بعد ہمارے بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے ۔ عدالت نے جواب جمع نہ کرائے جانے پر سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ شہری نے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی استدعا کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments