گوادر پولیس کی کارروائی، 12 یرغمالی بازیاب، 3 ملزم گرفتار

گوادر پولیس کی کارروائی، 12 یرغمالی بازیاب، 3 ملزم گرفتار

ان افراد کو روزگار کا جھانسہ دے کر پنجاب سے گوادر بلایا گیا ،ابتدائی تفتیش ملزم ان کو یرغمال بنا کر اہلِ خانہ سے رقم منگوانے کیلئے دبا ؤ ڈال رہے تھے :پولیس

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ) گوادر سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران پنجاب سے تعلق رکھنے والے 12 یرغمالی افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا جبکہ تین ملزموں کو گرفتار کر لیا پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ گاڑیاں بھی اپنی تحویل میں لے لیں، پولیس کے مطابق کارروائی ڈی آئی جی مکران رینج عمران قریشی اور ایس ایس پی گوادر عطا الرحمن کی ہدایت پر نیو ملابند کے علاقے میں کی گئی۔

گرفتار ملزم نادر شاہ ولد قادر داد شاہ، سکنہ آواران حال گوادر، عبدالماجد ولد شیر محمد، سکنہ پنجگور حال گوادر، اور ظہیر الدین شاہ ولد عطا محمد شاہ، سکنہ آواران حال گوادر ہیں ، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ افراد کو روزگار کا جھانسہ دے کر پنجاب سے گوادر بلایا گیا جہاں انہیں یرغمال بنا کر ان کے اہلِ خانہ سے رقم منگوانے کے لیے دبا ڈالا جا رہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...