قائد اعظم انڈسٹریل ایریا :شہری ٹرین کے انجن تلے آکر جاں بحق
لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر)تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں 45 سالہ شخص ٹرین کے انجن کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔
قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے کا رہائشی عبد الرزاق واک کرنے جارہا کہ ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کے انجن سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مرحوم کے لواحقین نے کہا یہ اتفاقی حادثہ ہے وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے جس پر لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments