اٹارنی جنرل کے گھرچھاپہ 6اہلکاروں کی ضمانت منظور شامل تفتیش ہونیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نعیم نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے کیس میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو 12 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت 50،50 ہزار ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونیکا حکم دیدیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments