اٹارنی جنرل کے گھر پولیس نے قحبہ خانہ کی غلط اطلاع پر چھاپہ مارا

 اٹارنی جنرل کے گھر پولیس نے قحبہ خانہ کی غلط اطلاع پر چھاپہ مارا

انٹیلی جنس برانچ کینٹ کی غلطی، ایس ایچ او کو ایس پی نے چھاپے کی اجازت دی ریڈ کروا نے پر انٹیلی جنس برانچ چارج شیٹ،انچارج کو مقدمہ میں نامزد کیا جائیگا ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور،ایس ایس پی ڈسپلن کاشف اسلم انکوائری افسر مقرر

لاہور (کرائم رپورٹر )اٹارنی جنرل آف پاکستان کے گھر پولیس چھا پے کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آ گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کینٹ نے ایس پی اور ایس ایچ او کینٹ کو گھر میں قحبہ خانہ چلنے کی غلط اطلاع دی تھی ،جس پر ایس ایچ او تھانہ سرور روڑ عرفان نے ایس پی کینٹ کی اجازت سے چھاپہ مار کارروائی کی ۔ غلط جگہ پر ریڈ کروا نے پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کینٹ کو چارج شیٹ کر دیا گیا ہے اور انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کینٹ ڈویژن کو مقدمے میں بھی نامزد کیا جا رہا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق آفیسر نے غلط چھاپے کی لوکیشن شیئر کرنے میں معاونت کی تھی ، معاملے کی شفاف انکوائری کے لیے سی سی پی او لاہور کی جانب سے انکوائری کے احکامات جاری کر د ئیے گئے ہیں،ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور اور ایس ایس پی ڈسپلن کاشف اسلم کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے ،دونوں افسروں نے اٹارنی جنرل کے گھر کا دورہ کر کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ، انکوائری رپورٹ سی سی پی او لاہور کو بھجوائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...