قلات ڈویژن سے متعلق آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور

قلات ڈویژن سے متعلق آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور

حکومتِ بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو باضابطہ نوٹسز جاری کر د ئیے گئے رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کی قلات ڈویژن کے نوٹیفکیشن کی معطلی کی تردید

قلات(سٹاف رپورٹر ) بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں قلات ڈویژن ختم کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی ، عدالت عالیہ نے قانونی و آئینی دلائل سننے کے بعد آئینی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا اور حکومتِ بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو باضابطہ نوٹسز جاری کر دیے ۔ علاوہ ازیں رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ نے قلات ڈویژن کے نوٹیفکیشن کی معطلی سے متعلق خبر کی تردید کردی ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرار ناصر خان یوسف زئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 2026/1062 کی سماعت کے دوران فریقین کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ، سوشل میڈیا پر قلات ڈویژن کے نوٹیفکیشن نمبر 297-A-13/6173-98 محررہ 8جولائی2026 کو معطل کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جس کی تردید کی جاتی ہے کیس کی آئندہ سماعت 6اگست کو مقرر کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...