چیئرمین سینیٹ سمیت 48 سینیٹرز مارچ 2027 میں ریٹائر
پی ٹی آئی 13، پیپلز پارٹی 10، ن لیگ 6، آزاد 6، باپ 4،جے یو آئی کے 3 سینیٹرز شامل اعظم تارڑ، رانا ثنا، شیری ، علی ظفر، سعدیہ عباسی، فاروق نائیک کی بھی مدت پوری ہوگی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ سمیت سینیٹ کے 48 ارکان مارچ 2027 میں اپنی چھ سالہ مدت مکمل کر کے ریٹائر ہو جائیں گے ۔مدت پوری کرنے والے سینیٹرز میں پاکستان تحریک انصاف کے 13، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 6، آزاد 6، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے 4، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 3، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 2، عوامی نیشنل پارٹی کے 2 اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کا ایک سینیٹر شامل ہے۔
تحریک انصاف کے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں عون عباس، ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، فیصل سلیم رحمان، فلک ناز، فوزیہ ارشد، گردیپ سنگھ، لیاقت خان ترکئی، محمد ہمایوں مہمند، محسن عزیز، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ سرور خان نیازی، سید علی ظفر اور ذیشان خانزادہ شامل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عبد القدوس، فاروق ایچ نائیک، جام سیف اللہ خان، محمد اسلم ابڑو، پلوشہ محمد زئی خان، سلیم مانڈوی والا، شہادت اعوان، شیری رحمان، سید وقار مہدی اور سید یوسف رضا گیلانی بھی مارچ 2027 میں اپنی مدت مکمل کریں گے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی، اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر افنان اللہ خان، میر دوستین خان ڈومکی، رانا ثناء اللہ خان اور سعدیہ عباسی کی مدت بھی مکمل ہوگی۔
آزاد ارکان میں اسد قاسم، حافظ عبدالکریم، خرم ذیشان، مشعل اعظم، محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان شامل ہیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دانش کمار، منظور احمد، سعید احمد ہاشمی اور ثمینہ ممتاز زہری بھی ریٹائر ہوں گے ۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عبدالشکور خان، عطا الرحمن اور کامران مرتضیٰ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خالدہ اطیب اور سید فیصل علی سبزواری، عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور عمر فاروق جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا بھی مارچ 2027 میں اپنی مدت مکمل کر لیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments