ڈی آئی خان:بی ڈی ایس یونٹ کا کمرہ دھماکے سے تباہ

ڈی آئی خان:بی ڈی ایس یونٹ کا کمرہ دھماکے سے تباہ

کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا،جانی نقصان نہیں ہوا:پولیس باجوڑ میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے پرائمری سکول کی عمارت کو اڑا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)پختونخوا میں 2مختلف واقعات کے دو ران بارودی مواد تلف کرنے والے یونٹ (بی ڈی ایس)کا کمرہ دھماکے سے تباہ ، پرائمری سکول کی عمارت کو اڑا دیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس یونٹ کے کمرے میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کمرہ منہدم ہوگیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ادھر ضلع باجوڑ کی  تحصیل ماموند کے علاقے لوئی خرکی واڑہ ماموند میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد کے دھماکا میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت کو اڑا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سکول پر حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں اور ذمہ دار عناصر کی تلاش جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...