وفاقی محکموں میں یکم جولا ئی 2024 سے بھرتیوں کی تفصیل طلب

وفاقی محکموں میں یکم جولا ئی 2024 سے بھرتیوں کی تفصیل طلب

بھرتی کی تفصیل تیار کردہ پروفارما پر 3اگست تک بھجوائی جا ئے ، کابینہ سیکر ٹریٹ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)کابینہ سیکرٹریٹ نے وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اور ماتحت محکموں سے یکم جولائی 2024 سے اب تک اسامیوں پر بھرتیوں کی تفصیل طلب کی ہے ۔ وفاقی حکومت نے اسامیوں پر بھر تی سے متعلق مختلف اوقات میں متعدد پابندیاں اور شرائط عائد کی تھیں جنہیں کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت خزانہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کیے گئے احکامات کے ذریعے متعلقہ اداروں کو عمل کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں جن میں وزارت خزانہ کا 6 ستمبر 2024 کا آفس میمورنڈم، کابینہ سے منظور شدہ کفایت شعاری اقدامات سے متعلق 4 ستمبر 2024 کا نوٹیفکیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 6 ستمبر اور 18 اکتوبر 2024 کے مراسلے ، وزارت خزانہ کے 2 جولائی 2025 کے احکامات شامل ہیں پر عملدرآمد بارے بھی آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے اور وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسامیوں پر بھرتی کی تفصیل کابینہ کے تیار کردہ فارم پر فراہم کی جا ئے ، وفاقی وزارت یا ڈویژن کے لیے الگ فارم جبکہ ہر منسلک محکمہ، خودمختار و نیم خودمختار ادارے ، ریگولیٹری اتھارٹی اور سرکاری ملکیتی ادارے کے لیے الگ الگ پروفارما پُر کیا جائے گا اور ہر پروفارما پر کم از کم جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے افسر کے دستخط لازم ہوں گے ۔ اس حوالہ سے تفصیل 3 اگست 2026 تک بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...