اوکاڑہ’’را‘‘کے 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
ساہیوال (خبرنگار) سی ٹی ڈی ساہیوال کی ٹیم کی اوکاڑہ میں کارروائی، ’’را‘‘ کے 2دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ساہیوال کی ٹیم نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ کے علاقہ میں چھاپہ مارکر 2دہشتگرد وں کو گرفتار کیا ، جن کے قبضے سے تقریباً2کلو بارودی مواد ، آئی ای ڈی ، ڈیٹونیٹر ،2پرائما کارڈ بیٹریاں ،بٹن ،الیکٹرک تار وغیرہ برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت محمدعزیز اورولایت شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ دونوں دہشتگردوں کا تعلق بھارتی ایجنسی ’’را‘‘سے ہے اورخیبرپختونخوا کے رہائشی ہیں۔ پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے دونوں دہشت گردوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments