پی ٹی آئی کی 5 اگست کو مینار پاکستان جلسہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی نے 5اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں عثمان اکرم کی جانب سے دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی لاہور کا صدر اور مینار پاکستان پر جلسہ کروانا چاہتا ہے ، اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنرلاہور کو 22 جولائی کو درخواست دی لیکن وہ اجازت نہیں دے رہے ،جلسہ کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے ، عدالت ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments