وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی اپیل
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی نے طبی بنیادوں پر اپنی سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر کے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ دورانِ قید بشریٰ بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی اور سرجری کرانا پڑی۔ بشریٰ بی بی خاتون ہونے ، طبی مسائل اور صحت کی صورتحال کے باعث سزا معطلی اور ضمانت کی مستحق ہیں۔ انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا جس کے باعث مناسب علاج اور دیکھ بھال سے بھی محروم رہنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments