آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ ، انتخابی مہم آج رات12بجے ختم
مظفرآباد ڈویژن کے 9اور مہاجرین کے 12حلقوں میں 2 اگست کو پولنگ ہوگی عوام انتخابی قوانین کی پابندی کریں ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ، الیکشن کمیشن
مظفرآباد (اے پی پی) آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلہ میں انتخابی مہم 31 جولائی اور یکم اگست کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی ،جاری اعلامیہ میں الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن کے 9 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں 2 اگست کو پولنگ ہوگی ، مہم کے اختتام کے بعد کسی بھی انتخابی اجتماع کے انعقاد یا شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواران، سیاسی جماعتیں اور کارکنان انتخابی قوانین، ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، انتخابی قوانین یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،عوام الناس انتخابی قوانین کی پابندی کریں اور انتخابی عمل کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments