بھرتی کیس:اپیل سماعت کیلئے مقرر

 بھرتی کیس:اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمے میں دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 3 اگست کو اپیل کی سماعت کرے گا۔چودھری پرویز الٰہی نے سیشن کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت کے دوران ہی چودھری پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ بعد ازاں سیشن کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جسے لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...