سپریم کورٹ بار کی جسٹس مسرت کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سپریم کورٹ بار کی جسٹس مسرت  کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کراچی (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سپریم کورٹ کی ریٹائر ہونے والی جج جسٹس مسرت ہلالی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی، سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ظفر احمد راجپوت نے شرکت کی۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی کے ہمراہ جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بھی موجود تھے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور وکلا نے معزز ججز کا استقبال کیا اور جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی خدمات، پیشہ ورانہ دیانت داری اور نظامِ انصاف کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں بینچ اور بار کے اراکین نے جسٹس مسرت ہلالی کی طویل اور شاندار عدالتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی نے فرائض کی انجام دہی میں آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور عدالتی وقار کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر سندھ کی ثقافتی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس مسرت ہلالی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی اور تقریب میں شریک سپریم کورٹ کے معزز ججز کو اجرک پیش کی گئی۔تقریب میں بینچ اور بار کے درمیان دیرینہ تعلقات، قانون کی حکمرانی، پیشہ ورانہ معیار اور مؤثر نظامِ انصاف کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...