ظفروال:انڈین ساختہ 120 گرام وزنی اینٹی پرسنل مائن برآمد
ظفروال، چک امرو(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)ظفروال میں پاک رینجرز کی فیاض شہید چیک پوسٹ کے قریب کھیتوں میں سرچ آپریشن کے دوران 120 گرام وزنی انڈین ساختہ اینٹی پرسنل مائن برآمد ہوئی، جسے سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان کی ہدایات اور سول ڈیفنس آفیسر نارووال عاصم ریاض واہلہ کی نگرانی میں مشتبہ اطلاع موصول ہونے پر بم ڈسپوزل سکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔سرچ کے دوران تھانہ لیسر کلاں کے قریب فیاض شہید پاک رینجرز چیک پوسٹ کے قریب کھیتوں سے تقریباً 120 گرام وزنی انڈین ساختہ اینٹی پرسنل مائن برآمد ہوئی۔ بی ڈی ایس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مائن کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا اور مزید کارروائی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments