رواں سال ایل این جی کا ٹیرف سوفیصد بڑھ گیا، چوتھی بار اضافہ

رواں سال ایل این جی کا ٹیرف سوفیصد بڑھ گیا، چوتھی بار اضافہ

نئے گھریلو کنکشنز کا ٹیرف 7ہزار 181روپے 94پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )عالمی مارکیٹ میں مہنگی ہوتی ایل این جی بھی بوجھ بن گئی، رواں سال ایل این جی صارفین کا ٹیرف چوتھی دفعہ بڑھا دیا گیا،ٹیرف میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کرکے کمرشل اور ڈومیسٹک صارف کے ٹیرف کا فرق بھی ختم کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں گھریلو ایل این جی ٹیرف کمرشل صارف سے کم تھا،نئے لگائے جانے والے گھریلو ایل این جی کنکشنز کا ٹیرف 7 ہزار 181 روپے 94 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ،جنوری 2026 میں گھریلو آر ایل این جی ٹیرف 3 ہزار 155 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تھا،چھ ماہ کے دوران ایل این جی گھریلو صارفین کے ریٹ میں 4 ہزار 26 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا،نئے ایل این جی کنکشنز کا نئے ٹیرف کے حساب سے کم از کم بل 7 ہزار تک آئے گا۔جنوری میں پاکستان عالمی مارکیٹ سے 8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی حاصل کررہا تھا،اسے اب آخری شپمنٹ 21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...