عظمیٰ بخاری کا ظہیر اقبال چنڑ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت
بہاولپور(خبرنگار، سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔
اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments