عبداللہ قتل کیس:ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کئے جانے کا انکشاف

عبداللہ قتل کیس:ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کئے جانے کا انکشاف

ملزموں کی ساتھی ٹک ٹاکرنے عبداللہ کے ڈرائیورسے دو ماہ قبل رابطہ کیا :ذرائع ریکی کیلئے ڈرون کا استعمال، کلینک پہنچنے پرڈرائیور ، ملزمہ میں ویڈیو کال کی تصدیق

لاہور(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تحقیقات میں انتہائی اہم اور نئے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ،تفتیشی ذرائع کے مطابق عبداللہ طاہر کی نقل و حرکت جاننے کے لیے ملزموں نے مقتول کے ڈرائیور اصغر کو ایک ٹک ٹاکر 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیا، ملزموں کی ساتھی لڑکی نے ٹک ٹاک کے ذریعے ڈرائیور اصغر سے پہلی بار وقوعہ سے تقریباً 2ماہ قبل پہلا رابطہ کیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق لڑکی ڈرائیور اصغر کو ہنی ٹریپ کرنے کے بعد عبداللہ طاہر کی معلومات نکلوانے میں کامیاب رہی، واردات کے روز کلینک پہنچنے کے بعد ڈرائیور اور ملزمہ کے درمیان ویڈیو کال بھی ہوئی جس میں ملزمان نے عبداللہ طاہر  کی کلینک میں موجودگی اور سکیورٹی گارڈز ساتھ نہ ہونے کی تصدیق کی، اس وقت تک شوٹرز گرومانگٹ روڈ پر پہنچ چکے تھے جبکہ مقتول کی ریکی کیلئے ملز موں نے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔ سی سی ڈی پولیس نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جس میں ڈرائیور نے تفتیش میں ہنی ٹریپ ہونے کی تصدیق کی، تفتیشی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ہنی ٹریپ میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی خاتون، شوٹرز اور منصوبہ سازوں کے باہمی روابط کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل شواہد اور موبائل فون ریکارڈ بھی کھنگالے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...