ایرانی فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے: بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنی جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔

ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میدانِ جنگ کی عملی استعداد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مستقل اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے فوج میں جدید سازوسامان شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ ہتھیاروں اور جنگی وسائل کو آپریشنل ضروریات کے مطابق منظم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایرانی فوج کے مطابق دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فوجی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ ہر ممکن خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...