زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 17 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 43 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 22 ارب 47 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments