پی ایچ ایف نے ورلڈ کپ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 سے قبل قومی ٹیم کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو 2 کروڑ روپے کے فارن ڈیلی الاؤنس پیشگی جاری کر دیئے گئے۔
پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچز کے بینک اکاؤنٹس میں فارن ڈیلی الاؤنس روانگی سے قبل منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وہ مالی معاملات سے بے فکر ہو کر مکمل توجہ اپنی کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پیشگی ادائیگی کا مقصد قومی ٹیم کو مالی طور پر آسودہ رکھنا اور ورلڈ کپ کے دوران بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام سفری اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
قومی ہاکی کھلاڑیوں کیلئے ایئر ٹکٹس، معیاری رہائش، طعام اور مقامی ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات بھی یقینی بنا دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments