سکھر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
سکھر: (دنیا نیوز) سکھر کے تھانہ پٹنی کی حدود کندرا لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکو واردات کے ارادے سے لنک روڈ پر موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے تعاقب کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت کامران لاڑک کے نام سے ہوئی، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، میگزین بمہ گولیاں برآمد کر لیں، گرفتار زخمی ڈاکو سنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا۔
گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ساتھی فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، زخمی ڈاکو کا کریمنل ریکارڈ کے لئے دوسرے تھانوں سے رابطہ کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments