ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم 20 ستمبر کو مہم کا آغاز کرے گی

ٹوکیو: (دنیا نیوز) ایشین گیمز 2026 کے مینز ہاکی ایونٹ کے لیے پولز اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

شیڈول کے مطابق گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش، جاپان، کوریا، انڈونیشیا اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان، تھائی لینڈ، ازبکستان، چین، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 20 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان، تیسرا 24 ستمبر کو چین، چوتھا 26 ستمبر کو ملائیشیا جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 28 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...