پنجاب حکومت کے تقرر و تبادلے، 54 اے ڈی سیز کو اضافی چارجز سونپ دیئے

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف محکموں میں اہم تقرریاں اور تبادلے کر دیئے جبکہ 54 اسسٹنٹ کمشنرز (اے ڈی سیز) کو اضافی چارجز بھی سونپ دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد انصار کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد جواد حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور زبدا مبشر کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا گیا۔

سید اسد رضا کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے لیے ڈیپوٹیشن پر بھیج دیا گیا جبکہ ستائش شہریار کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت محمد اختر مندھیرا کو ایڈیشنل کمشنر (کنسولیڈیشن) ملتان، آفتاب حسین کو ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) راولپنڈی اور احمد ہارون کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز) ستھرا پنجاب اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی کو اسکالرشپ کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ زیغم نواز کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب مقرر کیا گیا، احسان اللہ کی خدمات ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے سپرد کر دی گئیں۔

پنجاب حکومت نے 54 اے ڈی سیز کو اضافی چارجز بھی سونپ دیے ہیں، جن کے تحت مختلف اضلاع میں اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کو اے ڈی سی (ہیڈکوارٹرز) اور اے ڈی سی (میونسپل سروسز) کو اے ڈی سی (سوشل سروسز) کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

یہ فیصلے قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اٹک، جہلم، چکوال، مری، خوشاب، میانوالی، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر، رحیم یار خان سمیت مختلف اضلاع میں نافذ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...