پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد ، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ جھوٹی ہے: ٹرمپ

ٹرمپ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پیٹ ہیگستھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مکمل طور پر جھوٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیگستھ کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جبکہ وینزویلا سے متعلق آپریشن ایک دن سے بھی کم وقت میں مکمل کیا گیا اور نکولس مادورو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پیش رفت ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی فوج میں بھرتیاں تاریخی سطح تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ پیٹ ہیگستھ نے ڈی ای آئی (تنوع، مساوات اور شمولیت) کی پالیسی ختم کرکے فوج میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن پوسٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی رپورٹنگ کو "غداری کے مترادف" قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...