لاہور :تھانوں میں مغرب کے بعد خواتین کو رکھنے پر پابندی عائد

 لاہور :تھانوں میں مغرب کے بعد خواتین کو رکھنے پر پابندی عائد

خواتین سے متعلق تمام قانونی کارروائیاں دن کی روشنی میں مکمل کی جائیں گی ڈی آئی جی آپریشنز کے تمام ایس پیز ، ایس ایچ اوز کو باقاعدہ احکامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس نے خواتین کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کیلئے نئی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)نافذ کر دی ہیں، جن کے تحت غروبِ آفتاب کے بعد خواتین کو تھانوں میں بلانے یا وہاں موجود رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔حکام کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اس حوالے سے تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق مدعی یا الزام علیہ خاتون کو سورج غروب ہونے کے بعد کسی بھی تھانے میں طلب نہیں کیا جائے گا جبکہ تھانے میں موجود خواتین کو بھی غروبِ آفتاب سے قبل روانہ کرنے کو یقینی بنایا جائے گا،خواتین سے متعلق تمام قانونی کارروائیاں دن کی روشنی میں مکمل کی جائیں گی، کسی ہنگامی یا غیر معمولی صورتحال میں اگر کسی خاتون کو تھانے میں رکھنا ناگزیر ہو تو اس کیلئے متعلقہ اعلیٰ افسر کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔پولیس حکام نے مزید ہدایت کی ہے کہ شکایت کنندہ خواتین کی درخواستیں فوری سنی جائیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ غازی آباد واقعہ کے بعد لاہور پولیس نے خواتین سے متعلق حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے نئی ایس او پیز نافذ کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...