لسبیلہ : قلفی فروش کو اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
لسبیلہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع لسبیلہ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق احمد شاہ پنجاب کے شہر لودھراں کا رہائشی تھا اور وہ لسبیلہ میں قلفیاں فروخت کرتا تھا اس کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے تھا، وہ 31جولائی کو موٹر سائیکل پر لسبیلہ شہر کے نواحی علاقے میں قلفی فروخت کرنے نکلا لیکن رات تک واپس نہ پہنچا ، پولیس نے ان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا تاہم گزشتہ روز اس کی لاش ویران علاقے سے مل گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments