موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ذمہ دارانہ صحافت ناگزیر،رئیسہ عادل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ذمہ دارانہ صحافت ناگزیر،رئیسہ عادل

قدرتی آفات کے دوران بروقت معلومات عوام کے تحفظ کیلئے ضروری ،ورکشاپ سے خطاب ماہرین نے موسمیاتی رپورٹنگ، سائنسی تحقیق اور عوامی آگاہی بڑھانے پر خصوصی تربیت فراہم کی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل و پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے سائنسی آگاہی، ذمہ دارانہ صحافت اور قومی سطح پر مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران صحافی بروقت، درست اور مستند معلومات عوام تک پہنچا کر جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی سے متعلق صحافت کو مضبوط بنانا کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔رئیسہ عادل نے کہا کہ پاکستان عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ رکھتا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا، حکومتی اداروں، ماہرین اور سول سوسائٹی کے درمیان مؤثر تعاون سے عوامی آگاہی میں اضافہ اور موسمیاتی موافقت و تدارک کی کوششوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ورکشاپ میں ماہرین نے موسمیاتی رپورٹنگ، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی، موسمیاتی سائنس، پائیدار شہری منصوبہ بندی اور موسمیاتی مالیاتی نظام سے متعلق مختلف سیشنز سے خطاب کیا۔ اختتامی سیشن میں موسمیاتی رپورٹنگ پر عملی تربیت بھی دی گئی جبکہ تربیت مکمل کرنے والے صحافیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...