جہانزیب شنواری فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

جہانزیب شنواری فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

اسلام آباد (اے پی پی) جہانزیب شنواری کو یکم اکتوبر 2026 سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جہانزیب شنواری کی تعیناتی کی سفارش ایک اعلیٰ سطحی سلیکشن کمیٹی نے کی، ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے ملک بھر سے 80 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جنہیں شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے جانچا گیا،سلیکشن کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل حیات علی شاہ شامل تھے ،کمیٹی نے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کے بعد ان کے تفصیلی انٹرویوز کیے اور میرٹ کی بنیاد پر جہانزیب شنواری کے تقرر کی سفارش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...